پاکستان
Trending

امریکی وفد کا پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ، مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کا معائنہ

 

لاہور: امریکی کانگریس کے ارکان ریان زنکے اور مائیکل بامگارٹنر نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کے جدید سکیورٹی نظام اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس نے امریکی وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر محمد احسن یونس اور چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز نے وفد کو اتھارٹی کی ذمہ داریوں، آپریشنل صلاحیتوں اور مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

وفد کو مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نگرانی نظام، حالیہ اپ گریڈز اور سکیورٹی مانیٹرنگ کے جدید طریقہ کار کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہزاروں جدید کیمروں کے ذریعے صوبے بھر کے اہم مقامات کی نگرانی کر رہی ہے، جبکہ شہریوں کو جرائم اور مشتبہ سرگرمیوں کی براہِ راست رپورٹنگ کے لیے جدید سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

امریکی کانگریس وفد نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور سکیورٹی اقدامات کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button