پاکستان
Trending

امریکی کانگریسی وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات، پاکستان کے امن کردار کو سراہا گیا

 

لاہور: امریکی کانگریس کے اعلیٰ سطحی وفد نے گورنر ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے خصوصی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات، علاقائی سلامتی، معاشی تعاون اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان علاقائی بحرانوں کے حل اور امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی کوششیں انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان سفارتی سطح پر کردار ادا کر رہا ہے اور امید ہے کہ امن کے لیے جاری کوششیں کامیاب ہوں گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کوششوں کو دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

امریکی کانگریسی وفد نے بھی خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قابلِ قدر قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کا کردار اہم ہے۔ وفد نے گورنر پنجاب کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے انہیں امریکہ کے دورے کی دعوت دی۔

بعد ازاں امریکی وفد نے گورنر ہاؤس کے تاریخی حصوں کا دورہ کیا اور مغل دور کی نوادرات، تاریخی جنگی سامان اور دیگر آثار میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button