لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں عارضی کمی کے اشاروں کو قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل 5.58 ڈالر فی بیرل سستا ہونے کے بعد 91.20 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) 4.91 ڈالر کی کمی کے ساتھ 84.40 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے خلاف امریکی حملوں کے بعد صورتحال میں وقتی وقفے سے سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی، جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔




