نئی دہلی: بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو درپیش معاشی مشکلات نے فضائی صنعت کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جہاں کئی ایئرلائنز مالی دباؤ کے باعث اپنا آپریشن ختم کر چکی ہیں۔
بھارتی جریدے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق، حکومت کی معاشی پالیسیوں اور شعبہ ایوی ایشن سے متعلق حکمت عملی کے باعث بھارتی فضائی صنعت شدید بحران سے متاثر ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کے دور میں کم از کم 10 ایئرلائنز بھاری نقصانات کے باعث اپنا سفر ختم کر چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بڑھتے ہوئے اخراجات، سخت مسابقت، مالی دباؤ اور پالیسی چیلنجز نے کئی فضائی کمپنیوں کے لیے مشکلات پیدا کیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن سیکٹر کی بحالی کے لیے جامع حکمت عملی اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
بھارت میں فضائی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کے باوجود ایئرلائنز کودرپیش مالی مسائل صنعت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنے ہوئے ہیں۔




