پاکستان
Trending

اعظم نذیر تارڑ اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری روابط، علاقائی صورتحال اور مختلف اہم معاملات پر بات چیت ہوئی۔ امریکی ناظم الامور نے خلیجی تنازع کے دوران پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

نٹالی اے بیکر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

ملاقات میں قانون، انصاف اور انسانی حقوق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button