جدہ: وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا، اعلیٰ حکام اور دیگر اہم شخصیات پر مشتمل وفد بھی سعودی عرب پہنچا ہے۔ دورے کے دوران پاکستانی وفد سعودی حکام سے مختلف اہم امور پر ملاقاتیں کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، تجارت اور باہمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال، عالمی امور اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات بھی زیر غور آئیں گے۔
پاکستانی حکام کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔




