پاکستان
Trending

راولپنڈی مال روڈ واقعہ، پی ٹی آئی کا تشدد کا بیانیہ بے نقاب ہوگیا: عطاء تارڑ

 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے راولپنڈی مال روڈ پر فائرنگ کے واقعے پر پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کی سیاست اور اسلحے سے لیس ہوکر احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ سکیورٹی اہلکار پر دن دہاڑے فائرنگ کا کوئی جواز نہیں، راولپنڈی واقعے نے پی ٹی آئی کے احتجاجی طرزِ سیاست کے بارے میں کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ان کے مطابق واقعے کے بعد ملزم سے پی ٹی آئی کا جھنڈا اور دیگر دستاویزات برآمد ہونا بھی اہم ہے۔

وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی پرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتی اور اس کے احتجاجوں کے پیچھے ملک میں انتشار پھیلانے اور امن و امان خراب کرنے کے عزائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اور حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button