راولپنڈی:پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی میں دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔




