پاکستان
Trending

پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے حکومتی وفد متحرک، اہم رہنماؤں سے ملاقات

 

اسلام آباد: حکومت نے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کو منانے کے لیے اہم رابطہ کاری شروع کردی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثنااللہ نے پیپلزپارٹی کی رہنماؤں شیری رحمان اور خورشید شاہ سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سامنے آنے والے تحفظات پر بھی بات چیت کی گئی۔

حکومتی وفد نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اتحادی معاملات کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے اور اتحادی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مزید رابطے بھی کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button