پاکستان
Trending

نارووال مندر معاملہ، بھارتی الزامات بے بنیاد قرار، پاکستان کا دوٹوک جواب

 

اسلام آباد: پاکستان نے نارووال کے اڈہ سراج میں ہندو مندر سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی دعووں کو جھوٹ اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت حقائق مسخ کرکے سستی حرکتوں کا سہارا لے رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں پر ریاستی سرپرستی میں حملوں کا طویل ریکارڈ موجود ہے، جس سے دنیا بخوبی آگاہ ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی پروپیگنڈا اقلیتوں پر مظالم کے شرمناک ریکارڈ سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت کو دوسروں پر الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنے ملک میں اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے تحفظ پر توجہ دینی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button