مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت کی نئی آٹھ رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے نو تعینات وزراء سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں مصطفیٰ بشیر، راجہ ثاقب مجید، سردار میر اکبر، کرنل (ر) وقار نور، اظہر صادق، راجہ ریاست، عمیر نعیم اور عبدالرحمن آرائیں شامل ہیں۔
ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت کے پہلے 100 دن کے اہداف اور ان پر عملدرآمد کے لیے روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ نواز شریف کے وژن اور رہنمائی کے مطابق اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی مشکلات میں کمی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کا فوری حل ہے۔




