پاکستان
Trending

مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کا اعلامیہ جاری، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

اسلام آباد: مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پہلے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں تینوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں مکہ معاہدے کا مستقل سیکریٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی سیکریٹری جنرل سیکریٹریٹ کی ابتدائی سربراہی کریں گے۔ مکہ معاہدے کے سیکریٹری جنرل کی مدتِ کار تین سال ہوگی۔

اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ ٹیکنالوجی کی تیاری، دفاعی پیداوار اور دیگر متعلقہ شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button