جکارتہ:انڈونیشیا میں خراب موسم کے دوران مسافر بحری جہاز سے رابطہ منقطع ہوگیا، جہاز میں 243 افراد سوار تھے، جن میں سے 103 کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 140 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز سورابایا سے بنجرماسن کی جانب سفر کر رہا تھا کہ جاوا سی میں حکام سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا۔
حکام کے مطابق جہاز کی آخری معلوم پوزیشن بنجرماسن کی بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر دور ریکارڈ کی گئی۔
واقعے کے بعد لاپتہ جہاز اور مسافروں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جبکہ خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔




