کولمبو: سری لنکا کے دارالحکومت میں ہونے والے بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کے دو نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ٹائٹل جیت لیے۔
پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے کھلاڑی آغا طلال حیدر نے بھارتی فائٹر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
دوسری جانب نصیب اللہ نے سری لنکن فائٹر کو مات دے کر پاکستان کے لیے دوسرا ٹائٹل جیت لیا۔
دونوں کامیاب کھلاڑیوں کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے ہے۔ قومی کھلاڑیوں کی کامیابی پر پشین سمیت بلوچستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ اہل علاقہ اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔




