پاکستان
Trending

محسن نقوی اور قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی پارٹنرشپ مضبوط بنانے پر اتفاق

 

دوحہ /اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں داخلی سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے وزارتوں کی سطح پر باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور سکیورٹی سے متعلق امور میں اشتراکِ عمل کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button