پاکستان
Trending

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ کے علاقے بولیدہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

 

راولپنڈی :بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق، کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔ دہشتگردوں نے دو خواتین کو اغوا کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے فوری طور پر ان کا تعاقب کیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں دیگر ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیشِ نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو محفوظ بنانے اور مشتبہ عناصر کی تلاش کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی اقدامات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button