پاکستان
Trending

لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفد کی اہم ملاقات ،حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی پر مشاورت

 

اسلام آباد:پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے نمائندوں کے درمیان مذاکراتی نشست ہوئی، جس میں لیوی ختم کرنے کے لیے حکومتی اقدامات اور عوام کو ریلیف دینے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد نے حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی۔ اس دوران پٹرولیم لیوی کے خاتمے سے متعلق حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی کا وفد میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہوگیا۔ ملاقات کے نتائج یا مذاکرات میں زیر بحث تجاویز کے حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button