انقرہ :ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔ ترک میڈیا کے مطابق پارلیمانی ووٹنگ میں معاہدے کو 279 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی، جبکہ 119 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
600 نشستوں پر مشتمل ترک پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر 398 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان یہ دفاعی اتحاد کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ مشترکہ دفاع اور سلامتی کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں اس مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ترک پارلیمنٹ کی توثیق کو اس معاہدے پر عمل درآمد کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔



