اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر سے ترکیہ کے تین روزہ دورے پر جائیں گے، جہاں وہ کاپ 31 کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم کے دورۂ ترکیہ کے دوران باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور بھی زیرِ غور آنے کا امکان ہے۔




