پاکستان
Trending

آٹو انڈسٹری کے لیے نئی پالیسی، گاڑیوں کی برآمدات میں اضافے اور قیمتوں میں کمی کا ہدف

 

اسلام آباد:حکومت نے آٹو انڈسٹری کی ترقی، الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی آٹو پالیسی کا اعلان کر دیا۔ پالیسی کی حتمی منظوری آئی ایم ایف سے ہونا باقی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر نے کہا ہے کہ حکومت آٹو سیکٹر کی برآمدات 20 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 6 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتی ہے۔ نئی پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے اور برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمدی اہداف حاصل نہ کرنے والی کمپنیوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ نئی پالیسی سے گاڑیوں کی تیاری کے اخراجات کم ہوں گے اور قیمتوں میں بھی کمی آنے کی توقع ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پٹرول سے چلنے والی 800 اور 1000 سی سی گاڑیوں کو نئی پالیسی میں متاثر نہیں کیا گیا۔ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات دی گئی ہیں کیونکہ الیکٹرک وہیکلز کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ہارون اختر نے بتایا کہ گزشتہ دس برس سے آٹو سیکٹر کے لیے پالیسیاں بنائی جا رہی تھیں، لیکن برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو سکا۔ نئی پالیسی کا مقصد مقامی آٹو انڈسٹری کو مضبوط بنانا، برآمدات بڑھانا اور عام صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button