کیلیفورنیا: الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا نے اپنے منفرد سائبر ٹرک کی تیاری 2027 کے وسط میں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کمپنی کے سربراہ ایلون مسک کے مطابق ٹیکساس فیکٹری میں سائبر ٹرک کی جگہ نئی خودکار گاڑی سائبر کیب تیار کی جائے گی۔
آٹوموبائل رپورٹ کے مطابق 2023 کے آخر میں متعارف ہونے والے سائبر ٹرک کے اب تک تقریباً 70 ہزار یونٹس فروخت ہوئے، جو کمپنی کے سالانہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کرنے کے ہدف سے کم ہیں۔
سائبر ٹرک کی قیمت بھی صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں رکاوٹ بنی۔ اس کے پریمیم اے ڈبلیو ڈی ماڈل کی قیمت 92 ہزار 490 ڈالر ہے، جبکہ ٹیسلا نے ابتدا میں اس کی قیمت 39 ہزار 900 ڈالر رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔
اپنے منفرد اسٹین لیس اسٹیل ڈیزائن، غیر معمولی طاقت اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث سائبر ٹرک نے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی، تاہم متوقع فروخت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق اس کا طاقتور ترین سائبر بیسٹ ماڈل صرف 2.5 سیکنڈ میں صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔




