میونخ: بی ایم ڈبلیو کا لگژری برانڈ الپینا اگلے سال بی 7 سیڈان اور ایکس بی 7 ایس یو وی کے نئے ماڈلز پیش کرے گا۔ دونوں گاڑیاں پیٹرول اور الیکٹرک ورژنز میں دستیاب ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی مستقبل میں وی 12 انجن سے لیس گاڑی اور خصوصی دو دروازوں والی لگژری کوپ بھی متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے۔ نئے ماڈلز میں جدید ٹیکنالوجی، طاقتور انجن اور اعلیٰ معیار کی آرام دہ سہولیات شامل ہوں گی۔




