تھمفو: دنیا کے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس کو بھوٹان میں ڈیجیٹل اثاثوں کا کاروبار قائم کرنے کے لیے ابتدائی منظوری مل گئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق بھوٹان کے جیلیفو مرکزی بینک نے کمپنی کو اصولی منظوری دی ہے، تاہم مکمل لائسنس ملنے تک کاروباری سرگرمیاں شروع نہیں کی جاسکتیں۔
بائنانس کا آئندہ سال ایشیا کی پانچ مارکیٹوں میں توسیع کا منصوبہ ہے، جس میں جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کو ترجیح دی جائے گی۔




