پاکستان
Trending

سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت، عوامی خدمات متاثر نہ ہونے دیں، اسحاق ڈار

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ سرکاری سطح پر صرف ناگزیر اخراجات کیے جائیں اور غیر ضروری اخراجات سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کرتے ہوئے عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار اور تسلسل متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اخراجات میں بچت کے اقدامات، سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال اور کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button