پاکستان

الیکشن ٹربیونل نے این اے 138 پاکپتن سے پی ٹی آئی امیدوار راؤ عمر ہاشم کی الیکشن پیٹیشن منظور کر لی

 

لاہور: الیکشن ٹربیونل لاہور نے حلقہ این اے 138 پاکپتن سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار راؤ عمر ہاشم کی جانب سے دائر الیکشن پیٹیشن منظور کر لی، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار احمد رضا مانیکا کے اعتراضات مسترد کر دیے گئے۔

فیصلہ جسٹس انوار حسین نے جاری کیا، جو 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ ہے۔ احمد رضا مانیکا نے پیٹیشن کے خلاف دو اعتراضات اٹھائے تھے:

درخواست گزار نے پیٹیشن دائر کرتے وقت خود پیش ہو کر درخواست نہیں دی۔

پیٹیشن کے ساتھ گواہوں کی فہرست اور بیانِ حلفی منسلک نہیں تھے۔

الیکشن ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت درخواست گزار کا ذاتی طور پر موجود ہونا ضروری نہیں، وہ اتھارٹی لیٹر کے ذریعے بھی پیٹیشن دائر کر سکتا ہے۔ راؤ عمر ہاشم نے ایڈووکیٹ سمیت کھوسہ کو باضابطہ اتھارٹی لیٹر جاری کیا تھا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پیٹیشن کے ساتھ گواہوں کی فہرست اور بیانِ حلفی بھی موجود تھے، اس لیے اعتراضات کو قانون کے منافی اور غیر مؤثر قرار دیا گیا۔ عدالت نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کو مزید کارروائی کے لیے طلب کر لیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button