پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشکل وقت میں یکجہتی کا اعادہ

خانکندی: ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور حالیہ علاقائی بحران کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔

وزیراعظم نے جنگ بندی کے فیصلے پر ایرانی صدر کی بصیرت کو سراہا اور ایران کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

ایرانی صدر نے اس موقع پر پاکستان کی سفارتی حمایت اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button