پاکستان

پاک فوج کا ہیلی ریسکیو مشن، سیلاب میں پھنسے خاندان کو بحفاظت نکال لیا گیا

 

راولپنڈی:پنجاب میں حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقے سیلابی صورتحال کا شکار ہو چکے ہیں۔ اسی دوران پاک فوج نے راولپنڈی کے نواحی علاقے چکری روڈ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک پھنسے ہوئے خاندان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق، گاؤں لڈیان میں سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے کے باعث خاندان کے افراد مکان کی چھت پر محصور ہو گئے تھے، جہاں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی تھی۔
فوری اطلاع پر پاک فوج نے خراب موسم کے باوجود ایک جرات مندانہ ہیلی آپریشن کرتے ہوئے تینوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

ریسکیو کے بعد متاثرہ خاندان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ مقامی افراد نے پاک فوج کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔

ترجمان کے مطابق، پاک فوج دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے۔
فوجی اہلکار ریلیف کیمپس، راشن کی فراہمی، اور محفوظ نقل مکانی میں مقامی آبادی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button