بین الاقوامیٹیکنالوجی

سنگاپور کے اہم انفراسٹرکچر پر سائبر حملہ، UNC3886 گروپ ملوث ہونے کا شبہ

سنگاپور :سنگاپور کے اہم قومی نظاموں پر ایک منظم اور پیچیدہ سائبر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس پر قابو پانے کے لیے فوجی یونٹس کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ وزیرِ دفاع چان چن سنگ نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مستقبل کے "جدید سیکیورٹی خطرات” کی واضح مثال ہے۔

سائبر حملے کو عالمی سطح پر شہرت یافتہ خفیہ ہیکنگ گروپ UNC3886 سے جوڑا جا رہا ہے، جو Advanced Persistent Threat (APT) حملوں میں مہارت رکھتا ہے — یعنی ایسا طریقہ جس میں ہیکرز طویل عرصے تک کسی نظام میں موجود رہ کر معلومات چوری کرتے ہیں۔

وزیرِ داخلہ و قومی سلامتی کے. شانموگم کے مطابق، اگر یہ حملہ کامیاب ہوتا تو نہ صرف حساس قومی معلومات چوری ہو سکتی تھیں بلکہ ملک کی بنیادی سہولیات جیسے صحت، پانی، بجلی اور ٹرانسپورٹ کے نظام بھی شدید متاثر ہو سکتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی بھی اہم نظام میں دراندازی کی تصدیق نہیں ہوئی، لیکن صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، اور جوابی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button