پاکستان

بھارتی فوج کے ہوس پرست افسران کی کرنل کی بیوی سے جنسی زیادتی

بھارتی کرنل امیت کمار کی جانب سے بھارتی فوج کے سینئر افسران پر اپنی اہلیہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور مبینہ طور پر پردہ پوشی کے حوالے سے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ کرنل امیت کمار کے الزامات کے بعد بھارتی فوج اور افسران شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
کرنل امیت کمار نے الزام لگایا ہے کہ ان کی اہلیہ کے ساتھ اعلیٰ فوجی افسران بشمول جرنیلوں اور بریگیڈیئرز نے جنسی زیادتی کی۔ کرنل امیت کمار کا کہنا ہے کہ واقعے کے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں، ایف آئی آر میں تین بریگیڈیئرز اور ایک لیفٹیننٹ کرنل کو نامزد بھی کیا گیا، تمام نامزد افراد کو مبینہ طور پر "کلین چٹ” دے دی گئی، جس سے بھارت میں خواتین کو درپیش مسائل اسور انکی پردہ پوشی کی حقیقت عیاں ہوتی ہے
کرنل امیت کمار کے مطابق جنسی ذیادتی کا مبینہ واقعہ اڑیسہ میں پیش آیا۔ کرنل کمار کا دعویٰ ہے کہ پولیس اس میں ملوث تھی، اور سینئر افسران کے ذریعہ ان کی بیوی کی عزت کو پامال کیا گیا۔
کرنل کمار نے الزام لگایا کہ تفتیش جرم میں ملوث افراد کی طرف سے کی گئی تھی، جس سے مفادات کا ٹکراؤ ثابت ہوتا ہے۔ کرنل کمار نے مزید دعویٰ کیا کہ واقعے میں ملوث فوجی اسپتال نے میڈیکل ریکارڈز کو بھی چھپا لیا ہے
کرنل کمار نے عوامی طور پر ان الزامات کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھرتی فوج کے اندر جرم کر کے استثنیٰ کرنے کے وسیع تر کلچر کا اشارہ ملتا ہے۔

الزامات نے سوشل میڈیا پر خاص طور پر X پر خاصی توجہ حاصل کی ہے، جہاں پوسٹس میں اس واقعے کو "حیران کن” واقعے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شہریوں نے ہندوستانی فوج کی قیادت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں

کیا یہ پہلا واقعہ یے ؟
مارچ 2025 میں، شیلانگ میں ایک کرنل کی بیوی نے کھانے کی تقریب کے دوران ایک بریگیڈیئر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام لگایا
2023 میں ایک اور کیس میں ایک آرمی میجر کو ایک نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی
2024 میں، ایک فوجی افسر کی منگیتر نے اڑیسہ پولیس پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button