پاکستان

خیبرپختونخوا: سیاحوں کے لیے ہدایات، مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کے باعث سیاحتی علاقوں میں سیلابی صورتحال، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈز کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ سیاحت نے سیاحوں کے لیے 21 سے 29 جولائی تک ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکریٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ سوات اور ناران میں حالیہ واقعات نے سیاحوں کو بڑے خطرات میں مبتلا کیا ہے۔ انہوں نے سیاحوں سے درخواست کی کہ وہ روانگی سے پہلے 1422 پر کال کرکے سڑکوں اور موسم کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 25 جون سے اب تک 63 افراد جاں بحق اور 79 زخمی ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ اموات شمالی وزیرستان، سوات اور مردان میں ہوئی ہیں۔

محکمہ سیاحت اور پی ڈی ایم اے نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں اور ایڈوائزری پر مکمل طور پر عمل کریں تاکہ انسانی جانوں کا نقصان روکا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button