اسلام آباد:ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات میں مزید 2 بچوں کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق، یہ دونوں اموات سندھ میں ڈوبنے کے واقعات میں ہوئیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سیزن میں اب تک:
281 افراد جاں بحق
676 زخمی
1,569 مکانات متاثر
ہلاک ہونے والوں میں 134 بچے شامل ہیں، جبکہ سب سے زیادہ نقصان پنجاب میں ہوا ہے جہاں 151 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ادارہ شہریوں سے محتاط رہنے اور موسمی ایڈوائزری پر عملدرآمد کی اپیل کر رہا ہے۔




