کوالالمپور:تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے کوالالمپور میں غیر مشروط جنگ بندی پر دستخط کر دیے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔
مذاکرات میں ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزیراعظموں کے علاوہ امریکہ اور چین کے سفیر بھی شریک ہوئے۔
معاہدے کے تحت نہ صرف جنگ بندی ہوگی بلکہ دونوں طرف سے براہ راست رابطے بھی بحال کیے جائیں گے۔ اس سے قبل جھڑپوں میں 35 افراد مارے جا چکے ہیں اور 3 لاکھ سے زائد متاثرہ افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔




