پاکستان

مالی فراڈ روکنے کے لیے کال سینٹرز کے لیے لائسنس لازمی قرار

اسلام آباد  :وفاقی حکومت نے ملک بھر کے کال سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے لائسنس لازمی قرار دے دیا ہے۔ اب کال سینٹرز کو نیشنل سائبر کرائم اتھارٹی (NCCIA)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور حساس ادارے کی مشترکہ منظوری سے لائسنس جاری کیا جائے گا۔

حکومت نے این سی سی آئی اے کے تحت جاری آپریشن گرے کو صوبوں تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ غیر قانونی اور مشکوک کال سینٹرز کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔
ایف آئی اے  سخت کارروائیاں کرے گی،

یہ اقدام ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائم کے سدباب اور مالی فراڈ کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button