پاکستان

سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ ادا

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ ماڈل ٹاؤن کی جامع مسجد اتفاق میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سہیل ضیاء بٹ، عمر سہیل بٹ، میاں شیر علی، عزیز الرحمن چن اور صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے شرکت کی۔ محمد نواز شریف نے جنازے میں شرکت کے بعد اتفاق مسجد سے روانگی اختیار کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button