پاکستان

نیا نظام ! پنجاب میں صفائی کے بدلے فیس

حکومت پنجاب نے صوبے میں صفائی کے نظام کو مؤثر اور خود کفیل بنانے کے لیے شہری و دیہی علاقوں میں سینیٹیشن فیس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ بلدیات کے مطابق، یہ اقدام "ستھرا پنجاب” مہم کو مستقل بنیادوں پر کامیاب بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں گھریلو مکانات کی فیس ان کے رقبے کے مطابق مقرر کی گئی ہے:

  • پانچ مرلے سے کم گھروں پر 300 روپے
  • پانچ سے دس مرلے: 500 روپے
  • دس سے بیس مرلے: 1000 روپے
  • بیس سے چالیس مرلے: 2000 روپے
  • چالیس مرلے سے بڑے گھروں پر 5000 روپے ماہانہ

کاروباری مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی جائیدادوں پر بھی درجہ بندی کے مطابق فیس لاگو ہوگی۔ سمال بزنس پر 500 روپے، میڈیم پر 1000 اور بڑے کاروباروں پر 3000 روپے ماہانہ چارج کیا جائے گا۔

دیہی علاقوں کے لیے فیس کا دائرہ 200 سے 400 روپے ماہانہ کے درمیان ہوگا۔

محکمہ بلدیات نے بلنگ سسٹم کو مرحلہ وار ڈیجیٹل بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی دو ماہ پرنٹ شدہ بل فراہم کیے جائیں گے، بعد ازاں شہری ایپلی کیشن کے ذریعے آن لائن فیس ادا کر سکیں گے۔ جہاں یہ سہولت میسر نہیں، وہاں فیس کی وصولی سپروائزرز کے ذریعے کی جائے گی۔

حکام کے مطابق، صفائی خدمات کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور نظام کو خود کفیل بنانے کی ضرورت کے پیش نظر یہ فیس متعارف کروائی گئی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button