بین الاقوامیپاکستان

اسرائیلی ہتھیار آپریشن سندور میں استعمال ہوئے، نیتن یاہو کا اعتراف

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنے حالیہ چار روزہ فوجی آپریشن "سندور” کے دوران اسرائیلی ساختہ ہتھیاروں اور جنگی سسٹمز کا استعمال کیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران اسرائیلی سازوسامان نے جنگ میں اپنی افادیت ثابت کی۔ ہماری ٹیکنالوجی اور دفاعی نظاموں نے میدان جنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے غزہ میں اسرائیل کے آئندہ عسکری اقدامات کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپریشن سندور سے قبل فراہم کردہ اسرائیلی ہتھیاروں نے مؤثر کردار ادا کیا۔

نئی پیش رفت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھارت کے سفیر جے پی سنگھ سے یروشلم میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی اور معاشی تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر بات چیت کی۔ ریکارڈز کے مطابق، بھارت نے گذشتہ دہائی کے دوران اسرائیل سے دفاعی نوعیت کے آلات بشمول ڈرونز، میزائل سسٹمز اور ریڈار، 2.9 ارب ڈالر کی مالیت میں حاصل کیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button