پاکستان

عمران خان کی جائیداد بنی گالا کی مبینہ نیلامی، اعلان ہوا مگر کوئی خریدار نہ پہنچا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جائیداد کی نیلامی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق نیلامی میں موضع موہڑہ نور کی دو جائیدادیں پیش کی جائیں گی، جن کا رقبہ بالترتیب 248 کنال 8 مرلے اور 405 کنال 3 مرلے ہے۔ شرائط کے مطابق، نیلامی میں حصہ لینے والے امیدواروں کو 50 لاکھ روپے کا پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام جمع کرانا ہوگا۔

نیلامی سے قبل ممکنہ خریدار جائیداد کا معائنہ بھی کر سکتے ہیں، جبکہ متعلقہ پٹواری مکمل تفصیلات فراہم کرے گا۔ یہ عمل ایولیوایشن کمیٹی کی منظور شدہ شرائط و ضوابط کے مطابق ہوگا۔ تاہم ذرائع کے مطابق، طے شدہ وقت تک نیلامی میں حصہ لینے کے لیے کوئی بھی امیدوار موقع پر نہیں پہنچا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا کہ بانی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر اچانک سامنے آئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کے منتظمین اس معاملے سے لاعلم ہیں اور اگر یہ درست ہے تو یہ کسی خفیہ کارروائی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی قانونی ٹیم معاملے کی حقیقت جاننے کے لیے سرگرم ہے اور جلد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button