بین الاقوامی
Trending

بھارتی ایئر چیف کے پاکستانی طیارے گرانے کے دعوے پر بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے شک کا اظہار کر دیا

 

بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ کے پاکستان کے 5 لڑاکا طیارے اور دیگر 6 طیارے تباہ کرنے کے دعوے پر بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔

پراوین ساہنی نے کہا کہ اگر واقعی پاکستانی ایف-16 طیارہ گرایا گیا ہوتا تو تین ماہ تک اس کی کوئی تصدیق یا ثبوت کیوں نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دعوے کی تاحال کوئی واضح ویڈیو، تصویر یا سیٹلائٹ امیجز منظر عام پر نہیں آئی، جو کہ ایک سنجیدہ معاملے میں لازمی ہوتی ہیں۔

انہوں نے انڈین ایئر چیف کے بیان کو محض دعویٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں ایسا کچھ ہوا نظر نہیں آتا۔ اس دعوے پر بھارت کے اندر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں اور اسے حکومتی پروپیگنڈہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ معاملہ نہ صرف بھارت میں تنقید کی زد میں ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بھارتی دعووں کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button