راجستھان کے شہر داؤسا میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، سالاسر بالاجی مندر سے واپس آنے والی پک اپ وین کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 9 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یاتریوں کا تعلق اترپردیش سے تھا، جو دو گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے۔ حادثہ بدھ کی صبح 4 بجے پیش آیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




