پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز ابھی ختم نہیں ہوئے، ملک کے اندر حقیقی آزادی، انصاف، غربت کے خاتمے اور دہشتگردی کے خلاف کئی محاذوں پر لڑائی جاری ہے۔
جشن آزادی کے موقع پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ہمیشہ قربانیاں دیں اور اب صوبے میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم "معرکۂ حق” منا رہے ہیں، جس میں پاک فوج نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے صوبے کے عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہر اول دستے کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔




