پاکستان

اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی یادگار تقریب، اعلیٰ قیادت اور عوام کی بھرپور شرکت

اسلام آباد:اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کے 14 اگست یومِ آزادی اور "معرکۂ حق” کی کامیابی کے موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء، ارکانِ پارلیمنٹ اور دوست ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

تقریب میں شریک شہریوں کی بڑی تعداد نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر تقریب کو یادگار بنا دیا۔ تینوں مسلح افواج کے بینڈز نے شاندار دھنیں بجا کر تقریب کا ماحول گرما دیا، جبکہ پاک فوج، نیوی، فضائیہ، پنجاب رینجرز اور ایف سی خیبرپختونخوا کے چاق و چوبند دستوں نے منظم انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔

تقریب میں دوست ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کی افواج کے نمائندہ دستوں نے بھی شرکت کی اور مارچ پاسٹ کے ذریعے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ قومی پرچم کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر بھرپور انداز میں سلامی دی اور حب الوطنی کا عملی ثبوت دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button