لاہور :لاہور کے واہگہ بارڈر پر 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے آغاز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس دوران شرکاء نے پرجوش انداز میں "پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے، جس سے فضا وطن سے محبت کے جذبات سے معمور ہو گئی۔
تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری افسران نے شرکت کی، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ شہریوں نے تقریب کو حب الوطنی کے عظیم مظاہرے سے تعبیر کیا۔
واہگہ بارڈر پر ہونے والی یہ روایت، ہر سال کی طرح اس بار بھی عوامی جوش، قومی یکجہتی اور پاکستان سے وفاداری کا عکاس منظر پیش کرتی رہی۔




