ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا AI فیچر: اب چیٹ کرنا ہوگا پہلے سے کہیں زیادہ آسان

کیلیفورنیا:معروف پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا اور ذہین فیچر متعارف کرایا ہے، جسے "رائٹنگ ہیلپ” کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آزمائشی مرحلے میں موجود ہے اور جلد عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

اس نئے ٹول کی مدد سے صارفین کو پیغام لکھنے، بہتر الفاظ چننے اور فوری جواب دینے میں سہولت میسر آئے گی۔ یہ فیچر مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر کام کرتا ہے، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ڈیٹا کو کسی سرور پر نہیں بھیجتا، بلکہ تمام عمل صارف کے موبائل پر ہی انجام پاتا ہے۔

"رائٹنگ ہیلپ” فیچر چیٹنگ کو مزید قدرتی، مؤثر اور تیز تر بنانے میں مدد دے گا۔ اگر صارف کسی بات کو بہتر انداز میں کہنا چاہے یا جواب میں تاخیر سے بچنا ہو، تو یہ فیچر فوری تجاویز دے گا، جنہیں صارف اپنی مرضی سے استعمال کر سکے گا۔

یہ فیچر خودکار طور پر فعال نہیں ہوگا بلکہ صارفین کو اسے دستی طور پر سیٹنگز میں جا کر آن کرنا ہوگا۔ فی الحال یہ محدود بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے اور مکمل ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button