پاکستانفیشن
Trending

عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کر دی

 

 

لاہور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی درخواست پر عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔ ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز میں غیر قانونی جوئے کی موبائل ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا ہے، جس پر قانونی کارروائی جاری ہے۔

چالان کے مطابق ڈکی بھائی کو پہلے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر گرفتار کیا گیا تھا، جو مکمل ہونے پر انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے کیس کی مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید پانچ دن کی مہلت دے دی۔

عدالت کے مطابق انوسٹی گیشن کے دوران مزید شواہد اکٹھے کیے جائیں گے تاکہ مکمل اور جامع تحقیقات ممکن ہو سکیں

 

اس کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے ہو گی، جس میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button