کھیل
Trending

جھارا پہلوان، پاکستان کی کشتی کا ناقابلِ فراموش نام

لاہور: رستمِ پاکستان اور فخرِ پاکستان جھارا پہلوان کی 35ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ جھارا پہلوان نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث پاکستانی کشتی میں ایسا مقام بنایا جو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

محمد زبیر عرف جھارا پہلوان اپنے کیریئر کے 60 سے زائد ملکی و بین الاقوامی مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہے۔ 1979 میں جاپانی ریسلنگ لیجنڈ انوکی کے ساتھ مقابلے میں کامیابی نے انہیں عالمی سطح پر نمایاں شناخت دلائی۔

جھارا پہلوان کا تعلق نامور پہلوان خاندان سے تھا۔ وہ اسلم پہلوان کے صاحبزادے، بھولو پہلوان کے بھتیجے اور برصغیر کے معروف پہلوان امام بخش کے پوتے تھے۔

پہلوانی کے میدان میں شاندار کارکردگی پر انہیں رستمِ پاکستان اور فخرِ پاکستان کے خطابات سے نوازا گیا۔ تاہم ان کا کامیابیوں بھرا سفر زیادہ طویل نہ ہوسکا اور وہ 10 ستمبر 1991 کو 31 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

جھارا پہلوان کا نام آج بھی پاکستان کی کشتی کی تاریخ کے بڑے ناموں میں شمار ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button