اسلام آباد: پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا دوسرا دور آج پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ مذاکرات شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوں گے۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت احسن اقبال کریں گے، جبکہ رانا ثناءاللہ اور علی پرویز ملک بھی وفد میں شامل ہوں گے۔ حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کی تفصیلات میڈیا میں نشر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
مذاکرات میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت جماعت اسلامی کے دیگر مطالبات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔




