پاکستان
Trending

اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان نئی ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ

 

لاہور: ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملاقات کے موقع پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سیکیورٹی صورتحال اور ریلوے ٹریکس کو لاحق خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ خاص طور پر بلوچستان میں ریلوے لائنز کی حفاظت کے لیے جامع حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے مشترکہ کریک ڈاؤن پر بھی اتفاق کیا گیا، جس میں نیشنل کانسٹینلری، ریلوے پولیس اور ایف سی مشترکہ طور پر کارروائیاں کریں گی۔

وزیر داخلہ نے وزیر ریلوے کو یقین دہانی کروائی کہ ریلوے نظام کی سیکیورٹی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے تمام ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button