پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششیں رنگ لے آئیں: شنگھائی سے 100 جدید الیکٹرک بسیں روانہ

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر چین کے شہر شنگھائی سے 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں، جو آئندہ چند ہفتوں میں پنجاب پہنچ جائیں گی۔ ان بسوں کی شمولیت سے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام جدید اور ماحول دوست بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2025 تک یہ بسیں پنجاب کے ہر ضلع میں عوامی سروس کے لیے دستیاب ہوں گی۔ اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور سستی سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

بسوں کے کرائے کا تعین صرف 20 روپے کیا گیا ہے تاکہ ہر طبقے کے لوگ بلا جھجک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ یہ بسیں نہ صرف مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی بلکہ ان میں درجہ حرارت کنٹرول اور جدید حفاظتی نظام بھی نصب ہوگا۔ خواتین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر بس میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا "ان شاء اللہ پنجاب کے عوام کو بہت جلد ہر ضلع میں آرام دہ اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ یہ صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ عوامی خدمت کے جذبے کا مظہر ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button