دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب نے تباہی مچا دی، پی ڈی ایم اے پنجاب نے اس حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نے بتایا ہے کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب کے سیلابی ریلے سے 33 سو سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں، کل 33 لاکھ 63 ہزار لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے، جن میں سے 12 لاکھ 92 ہزار کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا گیا ہے۔
۔ سیلاب کے باعث 43 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں، جن کی تدفین اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔




