لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شاہ ریز خان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر دی۔
عدالت نے شاہ ریز خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ انہیں 9 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے 4 روز قبل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔
وکیل رانا مدثر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ شاہ ریز خان پر کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔
شاہ ریز خان کی والدہ علیمہ خان نے بھی ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔




